کمشنرز اپیلز کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹس ٹیکس بارز ، عوام سے بھی شیئر کی جائیں‘لاہور ٹیکس بار

اسٹیک ہولڈرز ہونے کی وجہ سے اپیلز کمشنر زکی سہ ماہی میٹنگز میں ٹیکس بارز کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے ‘صدر جمیل اختر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہور ٹیکس بار نے کمشنرز اپیلز کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹس ٹیکس بارز اور عوام سے شیئر کرنے کے مطالبے پر مبنی خطوط حکومت اورایف بی آر کو ارسال کر دئیے جبکہ چیف کمشنرز سے اپیلز کمشنر زکی سہ ماہی میٹنگز میں ٹیکس بارز کی شرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ نے حکومت اور ایف بی ار کو ارسال کئے گئے خطوط کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ 10 اگست کو مشیر وزیرخزانہ،سیکرٹری خزانہ ،چیئرمین ایف بی آر کی سر براہی میں ملک بھر کے چیف کمشنرز اوراپیلزکمشنر زسے میٹنگ ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپیلز کمشنر زتین ماہ کی جائزہ رپورٹس کی تفصیلات اور کارکردگی بارے رپورٹس ممبر لیگل کو پیش کریں گے اور اپنے متعلقہ چیف کمشنر سے میٹنگ کرکے کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹیکس بارز اسٹیک ہولڈرز ہیںاور ریونیوکلیکشن میں اہم کردار ادا کررہی ہیں لہٰذاٹیکس بارز اور عوام کو بھی ان رپورٹس کا حصہ بنایا جائے ،ٹیکس بارزکے ساتھ سہ ماہی رپورٹس شیئر کرکے اسے ایف بی ار کی وئب سائٹ پر بھی آویزاں کیا جائے تاکہ عوام کو معلومات مل سکیں کہ یہ عوام اورٹیکس بارز بھی کارکردگی ہے جو ٹیکس ادا کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایف بی ار کاٹیکس کلیکشن میں 38فیصد گروتھ کا دعوی بالکل غلط ہے کیونکہ ڈالر کی قیمتیںکئی گنا بڑھ چکی ہیں جسکی وجہ سے درآمد کے ذریعے ریونیو کلیکشن میں اضافہ ہوا جبکہ حقیقت میں 32 فیصد ریونیوکلیکشن میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا ایف بی آر کو جواب دینا چاہیے۔