31 ارب روپے کے بجٹ میں سے 20 ارب ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کی مدمیں خرچ ہونے کا امکان

64 فیصد بجٹ کھاد پر لگا دیں گے تو باقی زراعت کاکیا بنے گا،متعلقہ محکمے کے افسران کا اتنی بڑے سبسڈی پر تحفظات کا اظہار

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) زراعت کیلئے مختص 31 ارب روپے کے بجٹ میں سے 20 ارب ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کی مدمیں خرچ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی اے پی کی 50 کلو کی بوری اس وقت 6500 میں مل رہی ہے اورحکومت کی کوشش ہے کہ اسے کسانوںکو سبسڈی پر5500 میں دیا جائے ۔ مجوزہ تخمینے کے مطابق 2 کروڑ بوریوں کے لئے 20 ارب درکار ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کے 31 ارب کے بجٹ میں سے 10 ارب بیرون ممالک سے ملنے ہیں۔محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ اگر64 فیصد بجٹ کھاد پر لگا دیں گے تو باقی زراعت کاکیا بنے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمے کے ذمہ داران کی جانب سے ڈی اے پی کھاد پر 20ارب روپے کی سبسڈی دینے پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی سبسڈی نہیں دی جا سکتی اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :