جرمنی غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لئےپولینڈ کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرے گا،وزیر داخلہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:54

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) جرمنی نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لئےپولینڈ کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرے گا۔ چینی خبر رساں ادارے نے جرمنی کے وزیر داخلہ  ہورسٹ سیہوفر  کے حوالے سے بتایا   کہ بڑھتی ہوئی غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کی سرحد پر تعاون کو مضبوط اور مشترکہ گشت کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا  کہ ان مشترکہ گشتوں کا مقصدسرحد عبور کرنے والوں کی شناخت کرنا ہے   جس  سے سمگلر بھی پکڑے جائیں  گئے،تاہم   دونوںممالک کے درمیان سرحد کی بندش کسی کا بھی  ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہا  کہ سرحد کے پار  سے بڑھتی ہوئی نقل مکانی کی وجہ بیلاروس میں ایک ریاستی  سطح پر سمگلنگ  کی سرگرمیوں کو حمایت تھی تاہم  بیلارشین صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ رواں سال ستمبر کے آخر تک پناہ کے لیے صرف80 ہزار کے قریب نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :