Live Updates

پیپلز پارٹی عوامی قوت کا نام ہے ضلع کوٹلی چوہدری محمد یاسین کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے، عبد القیو م شاکر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:05

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی قوت کا نام ہے ،ضلع کوٹلی چوہدری محمد یاسین کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ،پیپلز پارٹی قائدین کا عوام کیلئے جیلوں میں جانا تاریخ کا حصہ رہا ہے ،انشاء اللہ جلد چوہدری محمد یاسین سرخرو ہو کر ایک بار پھر اپنے عوام میںموجود ہوں گے اور عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی پر ہر دور میں مشکل وقت آتے رہے ہیں اور پیپلز پارٹی سرخرو ہوئی ہے انشاء اللہ اس بار بھی عوامی لیڈ ر چوہدری محمد یاسین جلد رہا ہو کر اپنی ذمہ دارویاں سنبھالیں گے تحریک انصاف نے مہنگائی کا طوفان لا کر عوام کو دو وقت کی روٹی کھانے پر بھی مجبور کر دیا ہے ملک پاکستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے پیپلز پارٹی کی تجربہ کار لیڈرشپ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات