اسرائیل میں صلیبی جنگوں کے دور کی قدیم تلوار دریافت کرلی گئی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:11

اسرائیل میں صلیبی جنگوں کے دور کی قدیم تلوار دریافت کرلی گئی
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) اسرائیل میں ماہرین آثار قدیمہ نے 900 سال پرانی صلیبی جنگوں کے دور کی ایک بڑی تلوار دریافت کی ہے۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق آثار قدیمہ محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ کو چند روز قبل ایک شخص کو تیراکی کرتے ہوئے تلوار ملی ہے۔انہوں بتایا کہ ایک شوقیہ غوطہ خور کچھ دن پہلے اسرائیلی بندرگاہ حیفا کے قریب سمندر میں تقریبا 150 میٹر کے فاصلے پر تیر رہا تھا، اس دوران اس نے سمندر کی تہہ میں ایک تلوار پڑی ہوئی دیکھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تلوار کی حالت کافی خراب تھی اور یہ مٹی اور دیگر چیزوں سے لت پت تھی۔شاروت نے بتایا کہ غوطہ خور نے سمندر سے تلوار نکالی اور اسے آثار قدیمہ کے ادارے کے پاس لے گیا۔اتلوار کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلوار کی لمبائی تقریبا ایک میٹر ہے۔اس کا دستہ خاصا منفرد ہے اور توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتا ہے۔ تلوار کو ایک نیام میں رکھا گیا تھا، جس پرریت اوردوسری آلائشیں چپکی ہوئی تھیں۔انہوںنے کہاکہ یہ تلوار جس سمندری علاقے سے ملی ہے، وہ اسرائیل کے شمالی ساحل پر واقع ایک قدیم صلیبی قلعے عتلیت سے زیادہ دور نہیں ہے، اس لیے یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ اس کا تعلق صلیبی جنگوں سے رہا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :