Live Updates

جمائما گولڈ اسمتھ نے شادی بیاہ پر چلانے کیلئے بہترین پاکستانی پاپ گیت کے بارے میں سوال پوچھ لیا ، دلچسپ تبصرے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:20

جمائما گولڈ اسمتھ نے شادی بیاہ پر چلانے کیلئے بہترین پاکستانی پاپ گیت ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے شادی بیاہ پر چلانے کے لیے بہترین پاکستانی پاپ گیت کے بارے میں سوال پوچھ لیا ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما نے سوال کیا کہ شادی پر چلانے کیلئے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہی ان کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ کسی نے کہا لٹھے دی چادر گائیں، کسی نے تبدیلی آئی رے گانے کا مشورہ دیا تو کسی نے ووٹ کو عزت دو والا گانا چلانے کی فرمائش کر دی۔جمائما سے ایک سوال یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ آخر شادی کس کی ہی واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان کی عمر 25 سال اور قاسم کی عمر 22 سال ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات