این اے 133میں ضابطہ منصوبوں کے افتتاح کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:02

این اے 133میں ضابطہ منصوبوں کے افتتاح کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) این اے 133میں ضابطہ منصوبوں کے افتتاح کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 133کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اس کے باوجود حلقے میں مختلف منصوبوں کے افتتاح کررہی ہیں۔سینیٹر اعجاز چوہدری حلقے میں کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری اب تک 9منصوبوں کے افتتاح کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن این اے 133میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے