قماربازی کے مقدمے میں پانچ ہزار جرمانہ پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار

موجودہ کیس میں مجسٹریٹ نے ملزم کا بیان ریکارڈ کئے بغیر سزا سنائی جو غیر قانونی ہے‘تفصیلی فیصلہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:02

قماربازی کے مقدمے میں پانچ ہزار جرمانہ پانے والے ملزم کی سزا کالعدم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہورہائی کورٹ نے قماربازی کے مقدمے میں پانچ ہزار جرمانہ پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم کی سزا کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ میں کہاگیا کہ سپیشل مجسٹریٹ نے اقبال جرم کرنے پرقمار بازی کے ملزم کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اقبال جرم کا بیان ریکارڈ کرنا ایک سنجیدہ عمل ہے،مجسٹریٹ کو اقبال جرم کے لیے دی گئی شرائط کو ہر صورت دیکھنا چاہیے۔موجودہ کیس میں مجسٹریٹ نے ملزم کا بیان ریکارڈ کئے بغیر سزا سنائی جو غیر قانونی ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ کے لیے پیش کیے گئے ملزم کو سزا سنا نا مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ملزم کی پانچ ہزار جرمانے کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے۔قمار بازی کا مقدمہ اپیل کنندہ سمیت دس افراد پر درج کیا گیا تھا تاہم اپیل صرف ایک ملزم نے کی۔عدالت کے پاس اختیار ہے،عدالت دیگر 9 لوگوں کو کی گئی سزابھی کالعدم قرار دیتی ہے۔