راوی اربن پروجیکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:02

راوی اربن پروجیکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پروجیکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی ۔جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ اور اظہر صدیق سمیت دیگر پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ دو دن پہلے راوی اربن آرڈنینس جاری ہوچکا ہے اس لئے درخواستوں میں ترمیم کرنی ہے ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا ء کی استدعا منظور تے ہوئے سماعت اگلے ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔