سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر دیا، عدالت کا نیب کو نوٹس ، جواب طلب کرلیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:12

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت میں کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت میں سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر دیا۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے بعد درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس سے قبل بھی بریت کی درخواست دائر تھی ،نیب گواہ کی عدم موجودگی پر عدالت نے ریفرنس چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کیے ۔ معاون وکیل نے کہاکہ ہم نیب گواہ پر جرح کی تیاری کر کے آئیں ہیں، اور گواہان موجود نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :