ملک میں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،تیمور کیانی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:32

ملک میں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،تیمور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے کوآرڈینیٹر تیمور کیانی نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ لیگ کے میچز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی ای)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچز 6 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اس کے بعد تیسرا مرحلہ 9 نومبر سے پشاور میں کھیلا جائے گا۔