ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،فیاض بٹ نے اپنی ہی گیند پر مشکل ترین کیچ تھام کر شائقین کوحیران کردیا، آئی سی سی بھی داد دینے پر مجبور

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:40

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،فیاض بٹ نے اپنی ہی گیند پر مشکل ترین کیچ تھام کر شائقین ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فیاض بٹ نے اپنی ہی گیند پر مشکل ترین کیچ تھام کر شائقین کوحیران کردیا۔

(جاری ہے)

عمان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد پیسر نے شارٹ آف لینتھ بال پر بنگلادیشی بیٹسمین مہدی حسن کو غلط اسٹروک کھیلنے پر مجبور کیا،پھر بہت کم وقت میں الٹی طرف پلٹتے ہوئے چیتے کی لپک کے ساتھ گیند پر قابو پالیا۔اس کوشش پر شائقین اور مبصرین کے ساتھ آئی سی سی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکی،سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس کیچ کو شیئر کرتی رہی۔

متعلقہ عنوان :