پاک،بھارت ٹاکرا، ٹیم مینجمنٹ کا ’جوان خون‘ پر ’تجربے‘ کو فوقیت دینے کا فیصلہ

حیدرعلی، محمد وسیم باہر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے،6 بیٹسمین، 2 سپنر، 3 پیسرز کھلانے کا پلان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:40

پاک،بھارت ٹاکرا، ٹیم مینجمنٹ کا ’جوان خون‘ پر ’تجربے‘ کو فوقیت دینے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم کے 6 بیٹسمینوں، 2 سپنرز اور 3 فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے ،ٹیم انتظامیہ کا سینئر اور تجربہ کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا پلان ہے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی ضرورت کے مطابق بائولنگ کرسکتے ہیں، اہم ترین ٹاکرے میں ان فارم حیدر علی کو کھلائے جانے کے امکانات کم ہیں۔

دونوں وارم اپ میچز میں بھارت کے خلاف میچ کے مجوزہ کمبی نیشن کو ہی کھلایا گیا ، فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کریں گے، فخر زمان کو ون ڈائون پر موقع دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ، شعیب ملک جیسے تجربہ کار آل رائونڈرز مڈل آرڈر بیٹنگ کوسہارا دیں گے، آصف علی پاور ہٹر کے طور پر کھیلیں گے۔

سپنرز عماد وسیم اور شاداب خان ضرورت پڑنے پر بیٹنگ میں بھی جارحانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔ فاسٹ بائولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف نمایاں ہیں، آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ دبئی میں ہونے والے میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا کیوں کہ رات کے وقت اوس گرے گی اس لئے ٹاس جیتنے والی ٹیم کی جانب سے پہلے بائولنگ کو ترجیح دیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :