مسلم لیگ ن حکومت مخالف احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئی

پارٹی کی جانب سے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو دو، دو سو کارکن لانے کا ٹاسک دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:50

مسلم لیگ ن حکومت مخالف احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2021ء) : ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کل بروز جمعہ لاہور میں حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن منے شہر کے ارکان اسمبلی، رہنماؤں کو کارکنان لانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو دو، دو سو کارکنان لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وکلا ونگ اور تاجر ونگ کو بھی مسلم لیگ ن نے کارکنان لانے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ حکومت مخالف احتجاج کو کامیاب بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی۔ لیگی کارکن رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈ پر پہنچے جہاں انہوں نے احتجاجاً دھرنا دے دیا۔ اس دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سڑک بلاک ہو گئی۔ واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، جس کے تحت آج پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل مسلم لیگ ن کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔