گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں تقسیم فٹ بال تقریب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:04

گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج  سیالکوٹ میں  تقسیم فٹ بال  تقریب
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) سیالکوٹ میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے اور پاکستانی نوجوانوں کو صحت مند اور مستعد بنانے کی خاطر ''سیالکوٹ پائنیر لائنز کلب پاکستان اور گرینیڈ جنکشن لائنز کلب امریکا  کے مشترکہ پراجیکٹ کے تحت  گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج  میں تقریب تقسیم فٹ بال ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں  لائنز کلب انٹرنیشنل کے ریجنل چیئرپرسن ریجن اقبال لائن محمد اعجاز غوری، پرنسپل کالج پروفیسر مجاہد بخاری،پروفیسر رانا طارق محمود،پروفیسر عبداعلیم،، ممبران سیالکوٹ پائنیر لائنز کلب لائن عبداللہ نوید، لائن محمد شعیب بٹ، لائن محمد وسیم خان، زون چیئرپرسن لائن راحت بشیر، پراجیکٹ چیرپرسن لائن عاطف بابراور جنید آفتاب  نے شرکت کی۔