لاہورہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کواضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی سے روک دیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:20

لاہورہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کواضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی سے روک دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہورہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کو اضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی سے تاحکم ثانی روکتے ہوئے وفاقی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے شہری محمد رمضان سمیت 73 افراد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں 15 فیصد جبکہ باقی شہر میں 4 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،کنٹومنٹ بورڈ ٹیکس وصولی کے تناسب سے سہولیات نہیں دے رہا۔ عدالت سے استدعاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں پراپرٹی ٹیکس کی زائد وصولی روکنے حکم دے ۔

متعلقہ عنوان :