عمان ؛ 9 غیر ملکیوں کو بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے پر قید اور ملک بدر کرنے کی سزا

خلاف ورزی کرنے والوں کو بغیر اجازت موسم سے باہر لابسٹر ماہی گیری کے ممنوعہ آپریشن اور بغیر لائسنس والی کشتیوں کے استعمال پر گرفتار کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:04

عمان ؛ 9 غیر ملکیوں کو بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے پر قید اور ملک بدر کرنے ..
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) عمان میں براہ راست آبی دولت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر غیر ملکیوں کو بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے پر قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنادی گئی۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق دقم اور الجزیر کی ولایت میں رائل عمان پولیس اسٹیشنوں اور الدخیلیہ گورنریٹ میں مشترکہ معائنہ ٹیم کے تعاون سے ، براہ راست آبی دولت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 9 بیرون ملک سے آکر عمان میں مقیم کارکنوں کو آج جلاوطنی کی تیاری کے لیے مرکزی جیل بھیج دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بغیر اجازت دی گئی موسم سے باہر لابسٹر ماہی گیری کے ممنوعہ آپریشن اور بغیر لائسنس والی کشتیوں کے استعمال پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف 11 غیر ملکی شہریوں کو رائل عمان پولیس (ROP) نے غیر قانونی طور پر سلطنت عمان میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اس ضمن میں رائل عمان پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈوفر گورنریٹ میں کوسٹ گارڈ پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے کر غیر قانونی طور پر قات اور سمگل شدہ سگریٹ کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی تین کشتیوں کو پکڑ لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں رائل عمان پولیس نے 4 غیر ملکی خواتین کو غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے ، اس ضمن میں آر او پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار غیر ملکی خواتین کو بشار کے ولایت میں ایک اپارٹمنٹ میں عوامی اخلاقیات کے برعکس کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، جنہوں نے غیر ملکیوں کے لیے کام اور رہائش کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، اس لیے ان کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :