سعودی عرب کا 18سال سے زائد افراد کے لئے اضافی خوراک کا اعلان

شہری جلد از جلد کرونا وائرس کی تیسری ویکسین لگوا لیں تاکہ ان کے جسم میںموثر مدافعت ممکن ہوسکے،وزارت صحت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سعودی عرب نے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کرونا وائرس کی تیسری ویکسین کو بطور بوسٹر ٹیکا لگوا لیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف موثر مدافعت ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری ہدایات میں کہاگیاکہ 18سال یا اس سے زائد عمر کے سعودی شہری جن کی دوسری ویکسین کو چھ ماہ کا عرصہ بیت گیا ہے وہ بوسٹر ویکسین کے لئے توکلنااورصحتی ایپلیکیشن کے ذریعے سے اپائمنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔

وزارت صحت نے زور دیا کہ جن افراد کے مدافعتی نظام کمزور ہیں یا وہ بیمار ہیں انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ جلد از جلد اضافی ڈوز لگوا لیں تاکہ کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔وزارت صحت کے بیان کے مطابق ویکسین یافتہ افراد کھلے مقامات پر ماسک کے بغیر جا سکتے ہیں مگر بند جگہوں اور توکلنا ایپ پر غیر موجود جگہوں پر ابھی بھی ماسک لگانے کی پابندی ہے۔