شیرانی،صوبائی حکومت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مالداروں کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے ، محمد طیب لہڑی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:31

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد طیب لہڑی نے  کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ   صوبے کی مالداروں کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے محکمہ کی فعالیت کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں، صوبے کے دوردراز علاقوں میں مالداروں کو سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے، ایف اے او کی تعاون سے ژوب کے مالداروں میں مال مویشی کے لیے چار ہزار خوراکی  تھیلیاں تقسیم کرنے کا عمل آج سے شروع ہوگیا انھوں نے اس موقع پر مالداروں میں خوراکی  تھیلیاں تقسیم کیے۔

۔انھوں نے کہا کہ محکمے نے ژوب کے دوردراز علاقوں میں فری اینملز کیمپس کا انعقاد کرایا  جس سے جانوروں کو کافی پیدا ہؤا۔

(جاری ہے)

۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی متعدی بیماریوں کے متعلق مالداروں میں میں شعور اگائی بہت ضروری ہے آج کے تقریب کا مقصد بھی یہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں کے فیلڈ دورے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے ملازمین کو موٹر سائیکلیں دینگے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد جعفر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع شیرانی ڈاکٹر قطب الدین، ڈاکٹر جمعہ گل مندوخیل نے بھی خطاب کیا، سکیرٹری لائیو سٹاک نے محکمے کے ویٹرنری ڈاکٹرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :