Live Updates

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار

شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا،پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:01

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اکتوبر 2021ء) : مرادن میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو بد دعائیں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کی وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ شہری کی قریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپیل کرتا ہے کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعا کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے کیونکہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات