زرعی آلات و مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور مشینی زراعت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو زیرو ٹیلج ڈرل،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور سلیشر کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکارو درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اس ضمن میں ایسے کاشتکار،مزارع،ٹھیکیدار جو12.5ایکڑ تک زمین اور کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو درخواست دینے کا اہل ہوگا۔زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد سبسڈی سکیم کیلئے اہل ہو گا۔درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات یا مشینری کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت کاشتکار کو حاصل کردہ زرعی آلات/ مشینری 3 سال تک دوسرے کاشتکاروں کو کرایہ پردینے کی پابندی ہوگی۔

قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں 15 یوم کے اندرمنظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات یا مشینری کی بکنگ کروانا ہوگی۔زرعی آلات،مشینری کی آلاٹمنٹ کے متعلق الاٹمنٹ کمیٹی،ناظم اعلی زراعت( توسیع)کا فیصلہ حتمی ہو گا۔کاشتکار کو شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک،زرعی رقبہ اور فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور100 روپے کے اشٹام پیپر پر بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہو گا۔

اس ضمن میں کاشتکار درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں اورمکمل درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں 30 اکتوبر2021تک وصول کی جائیں گی۔مزید معلومات کیلئے کاشتکار متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں یا فون نمبر042-99200774یا042-99200734پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :