وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:13

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں افغانستان ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی جانب سے جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں کابل میں ظہرانہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر حسن متقی اور عبوری کابینہ کے اراکین کی بڑی تعداد ظہرانے میں شریک تھی۔ملا عبدالسلام حنفی نے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو کابل آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پرخلوص میزبانی پر طالبان قیادت  کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، افغان شہریوں کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے ان کی انسانی بنیادوں پر معاونت رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔