ایچ ای سی کی سرکاری جامعات کے فیکلٹی ممبران کو بین الاقوامی فیلوشپ میں شمولیت کی دعوت، 15نومبر تک درخواستیں طلب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) میں قائم نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن اعلیٰ تعلیمی شعبے سے وابستہ فیکلٹی اممبران کے استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کیلئے سرگرم ایک قومی ادارہ ہے جو فیکلٹی کے لیے قومی و بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز اور فیلوشپس جو کہ پیشہ ورانہ اداروں کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں ،کا اہتمام کرتا ہے۔

نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کے کلیدی اقدامات میں سے ایک اہم پروگرام  'ایسوسی ایٹ فیلوشپ پروگرام'  ہے جو کہ سرکاری اعلٰی تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے اہل یکلٹی ممبران کے لیے ہے۔  اس فیلوشپ پروگرام کا آغاز پاکستان ۔برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے منصوبے کے تحت ایڈوانس ایچ ای، یو کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر تسلیم کی جانے والی ایڈوانس ایچ ای فیلوشپ کا مقصد اُن فیکلٹی ممبران کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جوتدریس اور تعلّم میں جدت طرازی، اثرایگیزی اور مزید بہتری لانے میں مصروف عمل ہیں۔

ماضی میں یہ فیلوشپ صرف انٹرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز  پروگرام کے فیکلٹی اراکین کے لیے محدود تھی، تاہم اب یہ موقع سرکاری اعلٰی تعلیمی اداروں کے تمام فیکلٹی ممبران کو مہیا کیا جارہا ہے۔ ایڈوانس ایچ ای فیلوشپ فیکلٹی ممبران کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اپنے پیشہ ورانہ کام کی انجام دہی کے لیے پرعزم رہیں اوراُن کے کام کو بین الاقومی سطح پر تسلیم کیے جانے والے یوکے پروفیشنل اسٹینڈرڈز فریم ورک کے تحت تسلیم کیا جائے۔

اس پروگرام کے تحت درخواست دینے والے فیکلٹی ممبران کا پاکستانی شہری ہونااور ان کی کم ازکم تعلیمی قابلیت ایم فل ہونا لازم ہے، اگرچہ پی ایچ ڈی کے حامل فیکلٹی ممبران کو ترجیح دی جائے گی۔ فیکلٹی ممبران کو کسی سرکاری اعلٰی تعلیمی ادارے میں لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر یا پروفیسر ہونا چاہیئے۔ درخواست دہندہ گان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر موجود ایکسپریشن آف انٹرسٹ فارم کو 15 نومبر 2021 تک مکمل طور پر پُر کریں۔ مزید تفصیل کے لیے درخواست دہندہ گان  http://hec.gov.pk/english/services/faculty/NAHE/HE-NAF/Pages/default.aspx   ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :