آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف ناول نگار ،نقاد عامر حسین کی کتاب ”Restless“ پر مباحثے کا اہتمام

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:33

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف ناول نگار ،نقاد عامر حسین کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2021ء) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار ، نقاد اور افسانہ نگار عامر حسین کے ساتھ ان کی تازہ کتاب ”Restless“ پر ایک سیشن منعقد کیا گیاجس میں ڈاکٹر فاطمہ حسن اور شمع عسکری نے بھی شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض فاطمہ اعجاز نے انجام دیئے، ”Restless“ اپنی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے مصنف عامر حسین نے کہا کہ میری کتاب کا پہلا حصہ میری زندگی اور اخلاقی تسلسل پرہے یہ اس وقت کی بات ہے جب میں 20 سال کا تھا اور میں نے اردو پڑھنا شروع کی جسے میں بالکل نہیں جانتا تھا اور پھر میں 32 سے 60 سال کی عمر تک اپنی زندگی کا احاطہ کرتا ہوں ، عامر حسین نے کہا کہ میرا آدھا خاندان بھارت میں ہے اور آدھا پاکستان میں لیکن دو ممالک جن سے میں واقعی محبت کرتا ہوں اور وہ ہے اٹلی اور جاوامیں بہت سے ممالک میں گیا لیکن روحانی طور پر میں نے کسی جگہ سے جڑا ہوا محسوس نہیں کیا مگر اٹلی اور جاوا میری کہانی کا حصہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ایک نقاد ہوں لیکن ایسا بالکل نہیں، مجھے پڑھنا پسند ہے مگر تنقیدی نظر نہیں ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عامر حسین نے کہا کہ مختصر کہانی ناول سے مختلف ہے ، ایک مختصر کہانی ایک لمحے کو 10 صفحات میں سمو سکتی ہے اور یہ ایک صفحہ تقریباً 100، 100 سال کا ہو سکتا ہے ، سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر فاطمہ حسن نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی جانب سے شرکائ کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر شمع عسکری نے کتاب کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا۔