اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکرچودھری پرویزالٰہی کاپنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 18:48

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکرچودھری پرویزالٰہی کاپنجاب اسمبلی کا اجلاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سپیکر چودھری پرویز الٰہی اگلے ہفتے اپوزیشن کی ریکوزشن پر اجلاس طلب کریں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ہوشربا مہنگائی،ڈینگی کے بڑھتے واقعات ، پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔اپوزیشن ایوان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی آواز اٹھائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی بھی شرکت کا قوی امکان ہے۔