جھل مگسی میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے ،سبحان علی مگسی

عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے گنداواہ میں امن امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کئے گئے ہیں ، ڈی پی او جھل مگسی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 19:35

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈسڑکٹ پولیس آفسیر جھل مگسی سبحان علی مگسی نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی میں امن و امان کی صروتحال قدرے بہتر ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے گنداواہ میں امن امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں مقامی میڈیا کے نمائندوں اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ گنداواہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم کی گئیں ہیں جو ہر آنے جانے والے مشکوک لوگوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :