وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، وزیر داخلہ پولیس کی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:18

وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، وزیر داخلہ پولیس کی تقریب ادھوری چھوڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پولیس کی تقریب ادھوری چھوڑ کر روانہ ہو ئے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی ایک تقریب میں موجود تھے کہ اسی دوران انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی اطلاع ملی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید کو فوری شرکت کی ہدایت کی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد پولیس کی تقریب ادھوری چھوڑ کر وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو ئے بعد ازاں وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :