کپاس کے کاشتکار بیج کے حصول کیلئے صحتمند کھلے ٹینڈوں سے چنائی کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بیج کے حصول کیلئے صحتمند کھلے ٹینڈوں سے چنائی کریںگلابی سنڈی کے تدارک کیلئے ٹرائی ایز وفاس اور ڈیلٹا میتھرین بحساب 600ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں اور 7دن کے وقفے سے سپرے دہرائیں۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپرے کیلئے صاف پانی استعمال کریں سپرے صبح یا شام کے وقت کریں اس کے علاوہ آخری چنائی مکمل ہونے کے بعد گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھڑیاں کاٹنے یاتلف کرنے سے قبل بچے کھچے ٹینڈوں کو ہاتھ یا مشین سے توڑ کر تلف کردیںجنٹنگ فیکٹریوں سے کپاس کے کچرے کی تلفی کو یقینی بنائیں۔کپاس کی چنائی صبح دس بجے کی سورج کی روشنی میں شروع کریں تاکہ کھلے ہوئے ٹینڈوں پرسے شبنم خشک ہوجائیں اس سے کپاس بدرنگ نہیں ہوتی اور نمی کی وجہ سے جنٹنگ کے دوران مشکلات پیش نہیں آتی۔چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کریںبیج کیلئے چنائی صرف صحتمند کھلے ٹینڈوں سے کریں کپاس کی چنائی اور اسے کھیت میں رکھنے کیلئے سوتی کپڑے کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :