لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایڈمن جج سمیت جوڈیشل کمپلیکس کی تمام عدالتوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہاگیا کہ پولیس کی نفری امن عامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہے ۔زیر حراست ملزمان کی عدالت پیشی کے لیے نفری فراہم نہیں کی جا سکتی ۔عدالتیں کیسز میں نئی تاریخیں مقرر کر دیں ۔