'بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کا پر مہنگائی بیروزگاری اور مسائل حل نہ ہونے کیخلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سینکڑوں ملازمین و مزدور سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کا پر مہنگائی بیروزگاری اور مسائل حل نہ ہونے کیخلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سینکڑوں ملازمین و مزدور سراپا احتجاج بن گئے کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل ریلی پیدل مارچ زرغون روڈ تا ایدھی چوک اور بعد ازاں پریس کلب تک روڈ مارچ کیا گیا ۔مہنگائی بیروز گاری محنت کش طبقہ مزدوروں و ملازمین اور غریب عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف نعرے بازی واسا ہیڈ آفس سے نکلنے والی عظیم الشان احتجاجی ریلی کی قیادت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد عابد بٹ عارف خان نچاری محمد عمر جتک عبداعزیز شاہوانی ملک وحید کاسی دین محمد محمد حسنی میر زیب شاہوانی محمد حسن بلوچ ظفر خان رند فضل محمد نے کی اس موقع پر مزدوروں و ملازمین نے شدید نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مزدوروں وملازمین کے سب سے بڑے پلیٹ فارم بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مزدور و ملازمین کے مسائل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی سے غریب طبقہ کی مشکلات میں اضافے واسا ملازمین کے اوور ٹائم اپ گریڈیشن پرموشن بی اینڈ آر ایری گیشن پی ایچ ای میونسپل کمیٹیوں کے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف بلوچستان لیبر فیڈریشن کی احتجاجی ریلی کے شرکا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں گیس بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج خوردنی اشیا آٹا چینی گھی کھانے کے تیل دالوں سبزیوں کی آسمان سے چھوتی قیمتوں کیخلاف شدید نعرے لگائے بعد ازاں عظیم الشان احتجاجی ریلی پریس کلب پہنچی جہاں جلسے سے صدر خان زمان چیئر میں جاجی بشیر احمد میر زیب شاہوانی عابد بٹ محمد عمر جتک عارف نچاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان سمیت ملک بھر کے غریب عوام مزدور محنت کش طبقہ وملازمین سے جینے کا حق چھیننا چاہتی ہیں آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے گماشتہ حکمران اس ملک کو اپنے آلہ کاروں پر فروخت کرنے کی پالیسیاں بنا رہے ہیں ایسی ناکام اور کمزورحکومتیں کبھی نہیں دیکھیں اسمبلیوں میں بیٹھے حکمرانوں کوصرف اپنا اقتدار عزیز ہے انہیں بلوچستان کے مزدوروں و ملازمین کے مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں بلوچستان میں اداروں کو ختم کرنے اور غریب خاندانوں کو بیروزگاری کی آگ میں جھونکنے کی پالیسیاں کامیاب نہیں ہونے دیں گے آ ج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزدور ملازمین غریب عوام مہنگائی بیروز گاری خوردنی اشیا کی قیمتوں اضافے سے سخت پریشان ہیں دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ۔

ان مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات نہ ہوئے تو بلوچستان کا محنت کش طبقہ ملازمین اور غریب عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنے حق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا بلوچستانحکومت اپنا رویہ درست کرے اور مزدوروں وملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعرات 28 اکتوبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزدور مسائل مہنگائی بیروز گاری اپ گریڈیشن پرموشن اداروں میں کنٹریکٹ پراجیکٹ ملازمین کی عدم مستقلی قومی داروں کی نجکاری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھر پور احتجاجی ریلیاں دھرنے اور مظاہرے کئے جائیں گے اور جب تک مہنگائی کم نہیں کی جاتی بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج و مذاہروں ک سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ احتجاج کیلئے بھرپور رابطہ مہم کی جائے ۔