مدھیہ پردیش ،بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:44

گوالیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی ایئر فورس( ائی اے ایف) کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی اے ایف کے میراج 2000 طیارے کو تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں گر کر تباہ ہوا۔پائلٹ بحفاظت طیارے سے باہر آنے میں کامیاب رہا۔ آئی اے ایف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :