کورونا وائرس نظر نہیں آتا ڈینگی تو نظر آتا ہے، کنٹرول کرنے کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے‘ چودھری پرویزالٰہی
عوام کے بنیادی مسائل کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، اس نظام نے ملک کو امن و امان اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:49
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے جن کے تسلط سے نکالنا ہو گا، انہیں راحت و سکون اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے مفادات کی خاطر عوام کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا، عوام کے بنیادی مسائل کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے اس نظام نے ملک کو امن وامان اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج آب کی نکاسی، سڑکوںاور گلیوں کی تعمیر، مفت علاج جیسی سہولتیں فراہم کر کے ان کے دکھوں کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کی، نیوسمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو گجرات، کٹھالہ چناب تا سروس موڑ کارپٹ جی ٹی روڈ، سروس موڑ فلائی اوور سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میںسابق ناظم چودھری اصغر علی، امجد پرویزبٹ، عثمان نصراللہ کھو کھر، چودھری حسنین اصغر، حاجی منظور حسین ڈار، چودھری سلیم کمبوہ، چودھری راشد پنوں، چودھری عمر ساجد، ڈاکٹر اعجاز احمد، ملک اسحاق اعوان، میاں پرویز اختر پگانوالہ، محمد عارف گجراتی، ظفر اقبال رحمانی، غیاث الدین پال اور دیگر رہنما شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.