ترکی نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لیے

ملزمان نے ان طلبہ بارے معلومات فراہم کیں جو مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے،ترک حکام

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:51

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 مشتبہ جاسوس گرفتار کر لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان مشتبہ جاسوسوں کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ان طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔

حکومت کے حامی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی)نے ایک سال سے جاری انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کیا تھا۔اخبار نے مزید بتایا کہ مشتبہ افراد کی تقریبا ایک سال تک ، تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کے طریقوں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :