طالبان نے نشے کے عادی افراد کی پکڑ دھکڑ شروع کردی

کابل کے پلوں کے نیچے موجود سیکڑوں نشے کے عادی افراد کو ابن سینا میڈیکل اسپتال منتقل کردیاگیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے نشے کے عادی افراد کے خلاف اقدامات شروع کردئیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوئوں کی جانب سے کابل کے پلوں کے نیچے موجود سیکڑوں نشے کے عادی افراد کو ابن سینا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ طالبان جنگجو نشے کے عادی افراد کو زبردستی پکڑ کرلے جارہے ہیں۔

ایک تصویر میں کابل کے ابن سینا اسپتال میں نشے کے عادی شخص کے بال مونڈتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے کے عادی افراد اسپتال میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک میں منشیات جیسے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔