افغان صوبہ بدخشان میں ٹریفک کاالمناک حادثہ ،8افغان شہری جاں بحق ، 2 دیگر زخمی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:53

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) افغان صوبہ بدخشان میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 2خواتین اور 3بچوں سمیت (8) افغان شہری جاں بحق اور 2 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ اطلاعات کے سربراہ معزالدین کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کے روز صوبہ بدخشان کے ضلع یفتل کے علاقے شالخہ زار میں پیش آیا جہاں ایک موٹرکا راغستان سے فیض آباد شہرجارہی تھی کہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک سے قلابازی کھاتی ہوئی نیچے جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار (8 )افغان شہری جاں بحق اور (2 )دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افرادمیں دو خواتین اور تین بچے شامل بتائے جاتے ہیں۔ حادثہ کے بعد فوری طورپرمقامی طالبان فورس نے امدادی کاروائیوں کرکے جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں جاں بحق افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔