حادثات سے بچائو کیلئے ڈرائیور سیفٹی کا ضرور استعمال کریں، ٹریفک پولیس

جمعرات 21 اکتوبر 2021 19:04

مظفرآباد۔21اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) :حادثات سے بچائو کیلئے ڈرائیور سیفٹی کا ضرور استعمال کریں ،آئے روز آزادکشمیر بھر میں حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،گاڑیوں کی فٹنس بحال رکھی جائے ،موٹرسائیکل پر سیفٹی کے انتظامات مکمل ہونے چاہیے ،سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکل کی وجہ سے ہوتے ہیں ،شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے ، دارالحکومت مظفرآباد میں انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی روک تھام کیلئے مفت ہیلمٹ کی تقسیم کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں موٹر سائیکل کے بڑھتے ہوئے حادثات اور ہیلمٹ کی افادیت و آگاہی کیلئے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کی گئی تاکہ موٹر سائیکل کے حادثات میں کمی واقع ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر جنرل آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک نے خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں میں سڑک پر کھڑے ہوکر خود ہیلمٹ کیے اور حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں موٹر سائیکل حادثات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان حادثات کی وجہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار بدوں ہیلمٹ،اوور سپیڈنک کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے سیفٹی میرز کا استعمال نہیں کیا جا تا۔ہیلمٹ سے کسی حد تک حادثہ ہونے پر قیمتی انسانی جان بچ سکتی ہے دنیا بھر میں اس کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے اس لیے آزاد کشمیر کے باشعور شہری موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ہیلمٹ کی تقسیم کے دوران ایس پی ٹریفک،انسپکٹر ٹریفک پولیس شجاع گیلانی سمیت ٹریفک پولیس کے دیگر اہلکار موجود تھے۔