مہنگائی و بیروزگاری سمیت تمام مسائل کی وجہ مقاصد پاکستان سے انحراف ہے، اسلم فاروقی

باجوڑ، فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں سمیت تمام شہدا کی عظمت کو سلام

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی و بیروزگاری سمیت تمام مسائل کی وجہ مقاصد پاکستان سے انحراف ہے یہ بات انہوں نے اورنگی ٹان میں بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب قوم کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے باجوڑ کے علاقے دبرء میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے تمام شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور تمام سیکورٹی فورسز کے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سیکورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔