ڈیرہ اسماعیل خان، دوموٹرسائیکل سوار خاتون کا پرس چھین کر فرار

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:15

ڈیرہ اسماعیل خان۔21اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) :ٹانک اڈہ مدنی مسجد کے قریب رہزنی کی واردات ،  دوموٹرسائیکل سوارچلتے موٹرسائیکل سے خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوگئے ، دو نامعلوم ملزمان کے خلاف رہزنی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

محلہ قصابان سٹی ڈیرہ کے رہائشی آصف سلیم نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ سرکلر روڈ ٹانک اڈہ مدنی مسجد کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد پیچھے سے آئے اور میری بیوی کے ہاتھ  سے پرس جس میں سام سنگ کا موبائل اور گیارہ ہزار روپے نقدی موجود تھے ،چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے دونامعلوم ملزمان کے خلاف رہزنی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔