وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولا کوٹ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے راولاکوٹ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرنے کہا کہ ٹریفک حادثے میں دو ننھے بچوں کی شہادت کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔وزیر اعظم نے غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :