کراچی،تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران شرپسندوں کا کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کے ڈی اے کی کارروائی کے دوران شرپسندوں نے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے حکام کے مطابق جوہر بلاک 6 میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران شرپسندوں نے کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا۔حکام نے بتایاکہ امن و امان کی صورت حال بگڑنے پر آپریشن روک دیا گیا ہے۔کے ڈی اے حکام نے بتایاکہ پولیس کی نفری کی کمی کے باعث آپریشن متاثر ہوا۔