ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کروانے پر بھکاری سے جواب مانگ لیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کروانے پر بھکاری سے جواب مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان کا بھکاری بھی کروڑوں روپے کا مالک نکلا بچوں کو مہنگے سکول میں داخل کروانے اور ان کی بیمہ پالیسی کروانے کی وجہ سے حکومت کے ریڈار میں آگیا ہے ،حکومت نے بھکاریوں سے بھی موصول لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب اور ملتان کے سب سے مہنگے سکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت مانگ لی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے ساڑھے سترہ لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی جبکہ یہ سامنے آیا کہ شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے۔

متعلقہ عنوان :