Live Updates

پنجاب حکومت گرانے کے لیے ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کی حامی بھر لی

اگلے الیکشن میں ترین گروپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا،پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تو مرکز میں چار پانچ دن ہی لگیں گے۔لیگی رہنما راناثناء اللہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:08

پنجاب حکومت گرانے کے لیے ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کی حامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2021ء) : : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیش کر دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی رابطہ کرے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں ترین گروپ ناراض ہے۔اگلے الیکشن میں ترین گروپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا۔پیپلز پارٹی کی ق لیگ یا ترین گروپ سے عدم اعتماد لانے پر سنجیدہ نہیں ہے۔عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی نظر آئی تو ہم کیوں نہیں کریں گے۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تو مرکز میں چار پانچ دن ہی لگیں گے۔

(جاری ہے)

راناثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں حکومتی اتحادیوں اور ان گروپس سے رابطے کیے تو انہوں نے اسے فائدے کے لیے استعمال کیا۔

ترین گروپ کے قومی وصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز سے رابطے میں ہیں۔اس حکومت کو مزید ایک دن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔احتجاج ہو یا تحریک اعتماد حکومت کے خلاف ہر طریقہ استعمال کریں گے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔ہمارا یقین و عزم ہے کہ صاف و شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے۔صاف و شفاف الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔سیاسی جدوجہد کو پرے خلوص سے آگے بڑھائیں۔جبکہ جیو ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثناء اللہ کی پیشکش قبول ہے،اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت رابطہ کروائیں۔انہوں نے رانا ثناء کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات