کھر خاندان کی اراضی حنا ربانی کی سوتیلی والدہ کے نام کرنے کا فیصلہ

مظفر گڑھ میں مقامی عدالت نے طاقتور سیاسی گھر خاندان کے زیر قبضہ 15 مربع اراضی حنا ربانی کھر کی سوتیلی والدہ کے نام ڈگری کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:18

کھر خاندان کی اراضی حنا ربانی کی سوتیلی والدہ کے نام کرنے کا فیصلہ
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2021ء) : کھر خاندان کی اراضی حنا ربانی کی سوتیلی والدہ کے نام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ میں مقامی عدالت نے طاقتور سیاسی گھر خاندان کے زیر قبضہ 15 مربع اراضی حنا ربانی کھر کی سوتیلی والدہ کے نام ڈگری کر دی۔محترمہ زیب الہیٰ نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی گھر، والد نور ربانی گھر اور دیگر افراد کئی سال سے ہماری 15 مربع اراضی پر قابض تھے۔

سول جج کی عدالت میں 14 سال مقدمہ لڑ کر اللہ نے مجھے اور میرے بچوں کو سرخرو کیا۔نور ربانی کھر کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ ملک نور ربانی کھر نے اینٹی کرپشن کی انکوائری بھی التوا کا شکار کروا دی تھی۔انہوں نے اپنی سگی اوالاد کو ان کے حق سے محروم کیا ہوا تھا اور کھر خاندان نے عرصہ دراز نے قبضہ کرکے زمین جعلی انتقالات کے ذریعے اپنے نام کروائی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اب عدالتی فیصلے کے بعد ملک نور ربانی کھر اپنی حقیقی اولاد بیٹے اور بیٹی کا حق انہیں دے دیں۔یہاں واضح رہے کہ اپریل2018ء کو سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد سمیت 28 افراد کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کراوایا تھا۔ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائئی۔رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ۔

یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی تھیں۔عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔