چند روز میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی

ملک میں امپورٹڈ مہنگائی ہے، وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:24

چند روز میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر صنعت و پیدوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ چند روز میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔92 نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیدوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چند دنوں میں عوام کو اچھی خبریں مہیں گی۔ٹارگٹڈ سبسڈی پر کام ہو رہا ہے۔ملک میں امپورٹڈ مہنگائی ہے۔وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور نوکل آٹیمز پر ٹیکس ختم یا کم کر سکتے ہیں۔پوسٹ کوویڈ اکانمی کا دو تین چار ماہ کا سرکل ہے جو ابھی چلے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کرنسی کے حوالے سے دو رخ دکھائے لیکن مصنوعی طور پر ہم روپے کی قدر کو مستحکم نہیں کر سکتے۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ کی عالمی افراط زر رپورٹ پر سوالات اٹھا دیئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی جریدے اکانومسٹ کی جانب سے گزشتہ روز عالمی سطح پر مہنگائی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس پر اب پاکستان کی وزرات خزانہ نے ردعمل دیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے سوال اٹھایا ہے کہ اکانومسٹ نے زیادہ مہنگائی والے ممالک کی فہرست کن بنیادوں پر تیار کی اور پاکستان کو دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک کن بنیادوں پر قرار دیا گیا؟ وزارت خزانہ کے مطابق وینزویلا میں 1946، سوڈان میں 366، لبنان میں 138 فیصد مہنگائی ہے۔

زیادہ مہنگائی والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 30ویں نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد ہے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق حکومت نے کورونا کے اثرات پر قابو پانے کیلئے کئی معاشی اقدامات کئے ہیں، گندم 1950 روپے فی من اور چینی 90 روپے فی کلو پر فراہم کررہی ہے، احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ایک کروڑ 48 لاکھ خاندانوں میں 179.3 ارب روپے تقسیم کئے ہیں، زراعت کے شعبے کو تقویت دینے کیلئے 277 ارب روپے ایمرجنسی پروگرام دیا گیا، جبکہ عالمی منڈی میں برنٹ 85 ڈالر بیرل ہونے پر حکومتی ٹیکسز کی شرح کم کی گئی ہے۔