قصور، کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں،ماہرین زراعت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں،کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام روما‘نگینہ،پاکٹ اور نقیب جبکہ دوغلی اقسام میکر‘ جیوری‘ یوکی‘ ٹی 1359‘ ایڈن ایف 1‘ ریڈ چمپئن‘ڈومی نیٹر اور فونٹوکی کاشت کریں جوکہ بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری وسط نومبرتک کاشت کی جاسکتی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ سال 18201ایکڑ رقبہ پر ٹماٹر کاشت کرکے 96269ٹن پیداوار حاصل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر ایک اہم سبزی ہے جس میں غذائیت کے لحاظ سے حیاتین اے‘ سی‘ ریبوفلیون‘ تھایا مین اور معدنی نمکیات لوہا‘ چونا اور فاسفورس کا فی مقدار میں ہوتے ہیں جوکہ صحتمند صحت کے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر سے پلپ‘ چٹنی‘ کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :