کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 13:03

کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مہم کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :