پاکستان غیر متوقع نتائج دینے والی ٹیم ہے، اقبال قاسم

پاک بھارت میچ سے پہلے پیشن گوئی کرنا آسان نہیں ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر

جمعہ 22 اکتوبر 2021 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ پلیئر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستان غیر متوقع نتائج دینے والی ٹیم ہے، پاک بھارت میچ سے پہلے پیشن گوئی کرنا آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی کی تبدیلی پر تبدیلی کی پالیسی سے نقصان ٹیم کا ہو رہا ہے، پہلے کیوں نہیں سوچا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد کیا ہوگا۔

اقبال قاسم نے کہا کہ جنہوں نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم بنائی وہی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں، شکر ہے شعیب اور حفیظ ٹیم میں ہیں، بڑے میچ کا دبائو برداشت کرنے والے یہ دونوں ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بابر اعظم اور رضوان کو ٹارگٹ کر رکھا ہے، سوال یہ ہے کہ ہمیں کسے ٹارگٹ کرنا ہے۔اقبال قاسم نے کہا کہ بھارت کی پوری ٹیم اچھا کھیلتی ہے۔