سرگودھا ‘گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا‘ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نوشہرہ وادی سون کے محلہ جہان آباد میں گھریلو جھگڑے پر (ث)نامی خاتون کو حقیقی بیٹے نے قتل کر دیا اور واردات کو اندھا قتل قرار دیتے ہوئے لواحقین نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس کی انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپنانے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا تو حقیقی بیٹا قاتل نکل آیا جسے تھانہ نوشہرہ پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک عامر شہزاداعوان اور انکی پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔