سرگودھا شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اشیاء ضروریہ و خوردونوش فروخت کرنے والوں پر چھاپے‘دو دکانیں سیل

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:36

سرگودھا شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اشیاء ضروریہ و خوردونوش فروخت ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سرگودھا شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اشیاء ضروریہ و خوردونوش فروخت کرنے والوں پر چھاپوں میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو ناجائز منافع خوری پر جرمانے اور تجاوزات کے خلاف ایکشن دو دوکانات کو سیل اور ایک کو گرفتار کروا دیا۔زرائع کے مطابق حکومت کے مہنگائی کی روک تھام کے لئے سخت ایکشن کی ہدایات پر مہنگے داموں روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ اور خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف میٹروپولٹین کارپوریشن کے چیف آفیسر خالقداد گاڑا نے بطور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اندرون شہر مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورتجاوزات پر بھی ایکشن کیا۔

اس دوران اردو بازار, مسلم بازار, شربت چوک,گول چوک،کچہری بازار میں سبزی فروشوں,کریانہ سٹورز اور پھل فروشوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمت سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے پر دوکانداروں کو 85000 روپے کے موقع پر جرمانے کئے اور 2 دوکانوں کو سیل اور ایک کو گرفتار کروا دیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف آفیسر و سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالقداد گاڑا نے تمام دوکانداروں کو وارننگ دی کہ حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت پر اشیائ ضروریہ و خودونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے تاجروں سمیت شہریوں پر زور دیا کہ تجاوزات سے اجتناب کریں اور اپنی تجاوزات از خود ختم کر دیں ورنہ سخت ایکشن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :