خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.1فیصد ہوگئی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:42

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.1فیصد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.1فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ5مثبت کیسز کی شرح کوہاٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پشاور4،نوشہرہ1،چارسدہ0،خیبر0،مہمند1،مردان1،صوابی3،چترال اپر1،چترال لوئیر1،مالاکنڈ0،سوات0،شانگلہ0،دیر لوئیر1،دیراپر1،بونیر4،ایبٹ آباد1،باجوڑ0،تورغر0،ہریپور0،مانسہرہ1،کولائی پالس 0،بٹگرام0،کوہستان لوئیر0،کوہستان اپر0،کرم0،کوہاٹ5،ہنگو0،کرک0،بنوں1،اورکزئی 0،شمالی وزیرستان0،لکی مروت0،ڈی آئی خان0،ٹانک0،جنوبی وزیرستان0فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران9,689نئے ٹیسٹ  کئے گئے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد6,409رہی ، اسی طرح 24گھنٹوں میں ریپڈ انٹی جین ٹیسٹ کی تعداد3,280رہی۔